1857 کی بغاوت جسے پہلی جنگِ آزادی بھی کہا جاتا ہے۔ ہندوستان کی جدید تاریخ کا ایک اہم حادثہ ہے۔ اگرچہ یہ بغاوت برطانوی اقتدار کو اکھاڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی، لیکن اس کے نتائج نہایت موثر اور دیرپا ثابت ہوئے۔ اس تحریک نے ہندوستانی معاشرت، سیاست اور تہذیب پر گہرے اثرات مرتب کیے اور نوآبادیاتی نظام کو ایک نئی صورت میں ڈھال دیا۔ یوں 1857 کے بعد کا دور محض ایک بغاوت کے کچلے جانے کا قصہ نہیں بلکہ نوآبادیاتی حکومت کے ایک نئے عہد اور ہندوستانی سماجی و ثقافتی زندگی کے نئے باب کا آغاز ہے۔ 🔹سیاسی اثرات 1.مغلیہ سلطنت کا خاتمہ 1857 کی بغاوت نے مغل سلطنت کو ہندوستان سے باضابطہ اکھاڑ کر پھینک دیا۔ اخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفرجو اس تحریک کے علامتی سربراہ تھے، معزول ہوئے اور رنگون (برما) جلاوطن کر دیے گئے۔ دہلی، جو صدیوں سے ہند اسلامی تہذیب کی مرکز تھی اجڑ گئی۔ مغلوں کا خاتمہ دراصل ہندوستانی خودمختاری کے آخری نشان کا مٹ جانا اور برطانوی اقتدار کی غیر متزلزل بالادستی کا اعلان تھا۔ 2. برطانوی حکومت کی شروعات اس بغاوت کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی کا وجود ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا۔ 1858 کے ایکٹ کے تحت ہندوستان ...
علم الانسان ما لم یعلم